بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

سوشل میڈیا پر دوستی، چینی لڑکی پاکستانی لڑکے سے ملنے لوئر دیر پہنچ گئی

بھارتی لڑکی انجو کی آمد کے بعد چینی لڑکی بھی شادی کیلئے خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے ثمر باغ پہنچ گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر دیر ضیاء الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ چینی لڑکی قبائلی ضلع باجوڑ کے رہائشی جاوید ہاشمی نامی نوجوان کے ساتھ دیر پہنچی تھی۔

چینی لڑکی کے ساتھ پاسپورٹ اور دستاویزات مکمل تھے۔ چینی لڑکی سن گوفنگ کی سوشل میڈیا پر جاوید ہاشمی کے ساتھ دوستی ہوئی تھی۔

انجو نے کہا ہے کہ اس کے بچوں اور رشتے داروں کو پریشان نہ کیا جائے۔ جسے بات کرنی ہے، وہ اس سے رابطہ کرلے، وہ میڈیا سے بات کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی لڑکی پاکستانی نوجوان جاوید ہاشمی کے ساتھ کل دیر پہنچی تھی، دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی، لڑکے کا تعلق ضلع باجوڑ سے ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چینی لڑکی کے پاس پاسپورٹ سمیت دیگر دستاویزات مکمل تھے، نوجوان جاوید ہاشمی نے چینی لڑکی کو اپنے ماموں کے گھر پر ٹھہرایا تھا، آج نوجوان جاوید ہاشمی چینی لڑکی کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوگیا۔

ڈی پی او لوئر دیر کا کہنا ہے کہ چینی لڑکی کے ویزے کی میعاد 13 جولائی سے 12 اکتوبر 2023 تک کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی لڑکی سن گوفنگ کی سوشل میڈیا پر جاوید ہاشمی کے ساتھ دوستی ہوئی تھی۔ دونوں شادی کے خواہشمند ہیں۔

جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق پاکستانی نوجوان جاوید ہاشمی کی عمر 16سال جبکہ چینی لڑکی کی تاریخ پیدائش 3 ستمبر 2002 ہے،  دونوں کے درمیان گزشتہ تین سالوں سے آن لائن ایپ کے ذریعے دوستی قائم ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.