جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

نگراں سیٹ اپ اور الیکشن: چوہدری شجاعت نے پارٹی کی مشاورتی کمیٹی بنادی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنی جماعت کی مشاورتی کمیٹی قائم کردی۔ 

یہ کمیٹی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے مشاورت کرے گی۔

مشاورتی کمیٹی نگراں حکومتی سیٹ اپ اور آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےلیے بھی مذاکرات کرے گی۔ 

اس کمیٹی میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین سمیت سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور چوہدری شافع حسین شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.