سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی پولیس قبضے میں بلٹ پروف گاڑی واپسی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 31 مئی کی رات پولیس نے بغیر سرچ وارنٹ ایف سیون میں گھر پر چھاپہ مارا، پولیس ایک لائسنس والی گن اور دو بلٹ پروف گاڑیاں لے گئی۔
شیخ رشید کی درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سپرداری پر گاڑیاں حوالے کرنے کا آرڈر کیا، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نےجوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر ماننے سے انکار کر دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کا گھر سے گاڑیاں قبضہ میں لینے کا عمل غیر قانونی قرار دیا جائے۔ پولیس قبضے میں لی گئی گاڑیاں فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او شفقت فیاض کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.