بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

کےالیکٹرک کی پیدا کردہ بجلی بیرونی ذرائع سے حاصل بجلی سے تقریباً 114 فیصد مہنگی

مسلسل مہنگی بجلی کی پیداوار سے کراچی والے اضافی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ کے الیکٹرک کی پیدا کردہ بجلی بیرونی ذرائع سے حاصل بجلی سے تقریباً 114 فیصد مہنگی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک نےجون میں 50 روپے 31 پیسے تک فی یونٹ میں مہنگی بجلی پیدا کی۔ جون میں کےالیکٹرک نے فی یونٹ بجلی اوسط 24 روپے 90 پیسے میں پیدا  کی۔

نیپرا دستاویز کے مطابق کےالیکٹرک نے بیرونی ذرائع سے بجلی اوسط 11 روپے 65 پیسے فی یونٹ میں خریدی۔ کےالیکٹرک نے جون میں ڈیزل سے فی یونٹ بجلی 50 روپے 31 پیسے تک میں پیدا کی۔

دستاویز کے مطابق کےالیکٹرک نے جون میں ایل این جی سے فی یونٹ بجلی 43 روپے 37 پیسے تک میں پیدا کی۔ کےالیکٹرک نے جون میں فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 35 روپے 91 پیسے تک میں پیدا کی۔ کےالیکٹرک نے جون میں گیس سے کوئی بجلی پیدا نہیں کی۔

نیپرا دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک نے جون 2023 میں 50.2 فیصد بجلی اپنے ذرائع سے پیدا کی۔ کےالیکٹرک نے جون 2023 میں 49.8 فیصد بجلی خریدی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.