وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کی تحقیقات کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کیا ہے، جس کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے 25 جولائی کے ریکارڈ کروائے گئے بیان پر فالو اپ سوالات ہوں گے۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو پی ٹی آئی چیئرمین سائفر کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 2 گھنٹے موجود رہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے پوچھ گچھ کی تھی۔
Comments are closed.