اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

شمال مشرقی اور جنوب وسطی بلوچستان میں بارشیں اور سیلابی صورتحال برقرار

شمال مشرقی اور جنوب وسطی بلوچستان میں بارشیں اور سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

چمن، پشین، زیارت، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل، شیرانی اور بولان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ، مسلم باغ، رکھنی اور میختر میں بھی بارش ہو رہی ہے، بالائی اضلاع میں سیلابی ریلوں سے سڑکیں متاثر ہیں۔

صوبۂ بلوچستان میں کئی مقامات پر بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں متاثرہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو گیا۔

مون سون بارشوں سے تباہ کاریوں اور بحالی کی سرگرمیوں پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ این ایچ اے ہیوی مشینری کے ذریعے پنجرہ پل سے ٹریفک کی بحالی میں مصروف ہے۔

این ایچ اے حکام کے مطابق پہاڑی ریلوں کی وجہ سے این 65 شاہراہ مچ سے سبی تک کئی مقامات پر متاثر ہے۔

این ایچ اے نے مزید کہا کہ آج رات تک پنجرہ کو ہلکی ٹریفک کےلیے کھولے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.