اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

سندھ ہائیکورٹ کی ماں بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت

دو خواتین کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران  عدالت نے ماں بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ماں بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماں بیٹی 8 جولائی سے لا پتا ہیں تو اس کا مقدمہ درج کروایا جائے اور مقدمہ درج کروانے کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عبدالرحمان، عرفان بجیر اور دیگر کے خلاف کراچی کی عوامی کالونی کے تھانے میں ماں بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا.

درخواستگزار کا کہنا تھا کہ ملزمان مقدمہ واپس لینے کےلیے ہراساں کر رہے تھے۔ 8 جولائی کو لیڈی تفتیشی افسر نے ماں بیٹی کو میڈیکو لیگل کےلیے بلوایا جس کے بعد صائمہ اور اس کی بیٹی جنت واپس نہیں آئیں۔ 

درخواست گزار نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ ماں بیٹی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.