بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق نڑے خار پشاور میں ماحولیاتی نمونوں میں اس سال چوتھی مرتبہ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق پشاور میں 5 بار پولیو وائرس کی ماحولیاتی نمونوں میں تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق پشاور والے پولیو وائرس افغانستان کے علاقے بحسود میں پائے گئے وائرس جیسا ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق افغانستان سے اس سال اب تک 6 مرتبہ پولیو وائرس پاکستان آنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک 12 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک پولیو سے صرف ایک بچہ متاثر ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.