بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

بھارت کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

بھارت کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں صبح ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

بھارتی شہر نوائیڈا کے اسکولوں کو بارشوں کے باعث آج کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ کچھ دنوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 80 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ متاثرہ علاقے میں 17 مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے تھے، بھارتی حکام

واضح رہے کہ کئی دنوں سے بھارت کے متعدد شہر شدید بارشوں کے زیرِ اثر ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے ریاست مہاراشٹر میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.