بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

کراچی والوں کیلئے بھی بجلی مہنگی کر دی گئی

جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے بعد کراچی والوں کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی گئی۔

آج کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے دوران نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

اس اضافے کے بعد کراچی کے صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافے کی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کراچی کے بجلی کے صارفین کو اگست میں یہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

نیپرا کے حکام کے مطابق یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 24 روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔

نیپرا کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 11 روپے 56 پیسے فی یونٹ رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.