منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

امریکی سیکریٹری دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکا کے سیکریٹری دفاع لائڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یواف گیلنٹ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

صدر آئیزیک ہرزوگ نے کہا کہ یہ اقدامات غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں، ہم اپنی بنیادوں سے دور ہو رہے ہیں۔

لائڈ آسٹن نے کہا کہ ملک میں وسیع اتفاق رائے کیلئے سیاسی مکالمے کی ضرورت ہے، آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں جمہوریت کیلئے یہ اقدام ناگزیر ہوگا۔

امریکی وزیر دفاع نے فلسطینی شہریوں کے خلاف آبادکاروں کے تشدد سے نمٹنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف انتہاپسند آبادکاروں کے تشدد کا معاملہ حل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.