منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

پاکستان انٹرنیٹ پابندیوں والا تیسرا بدترین ملک قرار

پاکستان انٹرنیٹ پابندیوں کے نفاذ کے حوالے سے دنیا کا تیسرا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

رواں سال انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پابندیاں لگانے والے ممالک میں پاکستان، ایران اور بھارت کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا۔

انٹرنیٹ کی بندش سے 3 دن میں آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوگیا۔

نجی کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں 42 نئی پابندیوں میں سے 3 کا ذمہ دار ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں 9 مئی کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد نافذ کی گئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 9 مئی کے بعد پاکستان میں ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب تک رسائی پر پابندی عائد کی گئی۔ کئی دنوں تک ملک بھر میں شہریوں کو سیلولر نیٹ ورک میں رکاوٹیں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں ایشیاء کو انٹرنیٹ پابندیوں کا مرکز بھی قرار دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.