بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

محسن نقوی کا سروسز اسپتال لاہور کا دورہ، خراب صورتحال پر برہم

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے سروسز اسپتال کا دورہ کیا، وہاں 3 گھنٹے تک موجود رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آپریشن تھیٹرز کی صورتحال، وارڈز میں خراب بیڈز اور ایئرکنڈیشنز بند ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے 3 گھنٹے کے دوران ایئرکنڈیشنز کی مرمت کے لیے عدم ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈائیلسز، میڈیکل، سرجیکل، آئی، نیورو، گیسٹرالوجی یونٹ، پاپولیشن ویلفیئر سنٹر اور میڈیسن اسٹورکا بھی معائنہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.