منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

ایشین گیمز: ایتھلیٹکس کے مختلف ایونٹس کیلئے 19 کھلاڑیوں کی فہرست تیار

ایشین گیمز 2023 کے سلسلے میں ایتھلیٹکس کے مختلف ایونٹس کےلیے 19 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشین (پی او اے) نے ڈپارٹمنٹس کی مشاورت سے فہرست تیار کی، ایتھلیٹکس فیڈریشن کی معطلی کی وجہ سے اس سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جیولن تھرو کے کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا نام فہرست میں شامل ہے۔ ارشد ندیم کی شرکت ایشین گیمز کے وقت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی۔

ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسکواڈ میں بسمہ معروف کو شامل نہیں کیا گیا۔

جیولن تھرو کے کھلاڑی محمد یاسر کا نام بھی 19 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ 

پول والٹ کے جعفر اشرف، لانگ جمپ کے محمد افضل اور محمد اختر بھی فہرست میں شامل ہیں۔ 

ہائی جمپ کے شہروز خان بھی پاکستان ایتھلیٹکس اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

لانگ ڈسٹنس کی فرحت بانو اور سہیل عامر، ہرڈلز کے فرحان الیاس اور غزالیہ رمضان شامل ہیں۔ 

رنرز وقاص اکبر، ربیلہ فاروق، اسد الرحمٰن اور عابد رزاق کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینگزو ایشین گیمز مینز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کی قیادت قاسم اکرم کریں گے۔

صاحب اسرا، شجر عباس، عروج کرن، تامیم خان اور گوہر شہباز بھی 19 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اسپرنٹر عبدالمعید بلوچ کا نام ایشین گیمز کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ ایشین گیمز 23 ستمبر سے چین کے شہر ہینگزو میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 19 کھلاڑیوں کی ایکریڈیشن کروالی ہے، پی او اے تمام کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت کےلیے پرامید ہے۔ 

اگر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے فنڈز جاری نہ ہوئے تو فہرست میں کٹوتی ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.