بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

بھارت: باوردی سیکیورٹی اہلکار کی خاتون سے ہراسانی، سی سی ٹی وی سامنے آگئی

بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک باوردی اور مسلح ہیڈ کانسٹیبل نے اشیائے خور و نوش کے اسٹور میں خاتون کو ہراساں کیا۔

یہ واقعہ پچھلے ہفتے ریاست منی پور میں پیش آیا جہاں دو ماہ سے نسلی فسادات جاری ہیں۔

اسٹور کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں اہلکار کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جس کے بعد اسے معطل کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

خود کو سیکیولر ملک قرار دینے والے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و زیادتی کا ایک اور دل دہلا دینے والا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ واقعہ 20 جولائی کو منی پور کے دارالحکومت امفال کی ایک دکان میں پیش آیا۔

ملزم کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل ستیش پرساد کے نام سے ہوئی، اس کے خلاف بارڈر سیکیورٹی فورس میں بھی تفتیش جاری ہے۔

اہلکار کو گرفتار کرکے محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.