بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

جی ڈی اے کی سندھ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ایم کیوایم کی حمایت

سیاسی جماعتوں کے اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ میں اپوزیشن لیڈرکے لیے ایم کیوایم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس بات کا اعلان جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی نے کہا کہ ہم بہت سے معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ پہلے بھی چلتے رہے ہیں، نگراں حکومت کے لیے اپوزیشن لیڈر کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ووٹوں کے اعتبار سے سندھ اسمبلی میں نمبرز ہم سے زیادہ ہیں، آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم رعنا انصار کی اپوزیشن لیڈر کے طور پر حمایت کریں گے۔

صفدر عباسی نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ نگراں حکومت کی مشاورت میں جی ڈی اے کا مؤقف بھی لیا جائے، ہم سندھ اور پورے پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

جی ڈی اے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم ایم کیو ایم کو ووٹ دے رہے ہیں تو ان سے توقع بھی رکھیں گے کہ ہمیں مشاورت میں شامل رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.