بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

جج کی گھریلو ملازمہ بچی کے دونوں بازو فریکچر، سر کے زخم میں کیڑے پڑے تھے، ڈاکٹر خالد

جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر خالد نے کہا ہے کہ جج کی گھریلو ملازمہ بچی کے دونوں بازو فریکچر ہیں، کلائی سے کہنی تک آپریشن ہو گا۔

جیو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ملازمہ بچی کا علاج جاری ہے، بچی کے سر کا آپریشن ہوا ہے، زخم میں کیڑے پڑے ہوئے تھے۔

سول جج عاصم حفیظ نے کہا ہے کہ مجھے بچی کے سر میں لگی چوٹوں کا علم نہیں کیونکہ بچی اسکارف پہنتی تھی۔

ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ ملازمہ بچی کا بلڈ پریشر کم ہے، طبیعت ٹھیک ہوتے ہی آپریشن کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمہ بچی کے چہرے پر زخم کا علاج بھی ہو رہا ہے۔

واقعے سے متعلق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا کا کہنا تھا کہ بچی کے سر پر چوٹوں کے 15 نشانات ہیں اور زخموں میں کیڑے پڑ چکے ہیں۔

بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ جج عاصم حفیظ کی بیوی نے ان کی بیٹی پر تشدد کیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کو 7 ماہ قبل سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازمت کیلئے بھیجا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.