منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

حب ڈیم مکمل بھرنے میں ڈیڑھ فٹ باقی

سندھ بلوچستان میں بارشوں کے باعث حب ڈیم مکمل بھرنے میں ڈیڑھ فٹ کی سطح باقی رہ گئی۔

واپڈا ذرائع نے بتایا ہے کہ بارشوں کے پانی کے باعث 3 روز میں حب ڈیم میں پانی کی سطح 9 فٹ بلند ہو چکی ہے۔

حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے، 22 جولائی کو حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔

سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 5 فٹ بلند ہو گئی، مزید 5 فٹ پانی آ گیا تو اس سال بھی حب ڈیم مکمل بھر جائے گا۔

آج صبح 10 بجے حب ڈیم میں پانی کا لیول 337.50 فٹ کا نشان عبور کر گیا۔

کیچمنٹ ایریا سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حب ڈیم پانی سے مکمل بھرنے کا امکان ہے۔

حب ڈیم مکمل بھرنے سے پانی از خود اسپل ویز سے نکلنا شروع ہو جائے گا، ڈیم سے نکلنے والا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں جا گرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.