پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

نگراں وزیراعظم کا تقرر آئینی طریقے پر ہوگا، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا تقرر اور اس کا اعلان آئینِ پاکستان میں دیے گئے طریقہ کار کے تحت ہوگا۔

 اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اس حوالے سے قائد ن لیگ نواز شریف سے رہنمائی لیں گے اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ آئین کے مطابق وزیراعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف مشاورت سے یہ عمل مکمل کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.