پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

وہ 8 عادات جنہیں اپنا کر زندگی کا دورانیہ بڑھایا جاسکتا ہے، امریکی تحقیق

امریکا میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ درمیانی عمر میں اپنائی گئی 8 صحتمندانہ عادات آپ کی زندگی کا دورانیہ 24 سال تک بڑھا سکتی ہیں۔

ان عادات میں سگریٹ نوشی نہ کرنا، نشہ آور اشیا سے دوری، جسمانی طور پر متحرک رہنا، اچھی خوراک، بھرپور نیند، دیگر افراد کے ساتھ مثبت سماجی روابط اور ذہنی دباؤ پر بہتر انداز میں قابو پاکر اسے دور کرنا شامل ہے۔

پروٹین سے بھرپور خشک میوہ جات کا استعمال صحت کے لیے نہایت اہم اور مفید قرار دیا جاتا ہے مگر ان میں سے صھٹ کے لیے سب سے مفید کونسا ہے؟ اس سے متعلق جاننا لازمی ہے۔

یہ اہم تحقیق امریکا میں 7 لاکھ 20 ہزار سابق فوجیوں سے ایک سروے کے ذریعے کی گئی اس حوالے سے ان کے طبی ریکارڈز کا بھی تجزیہ کیا گیا۔

اس میں شامل گروپس کی زندگی کے دورانیے کو ٹریک کیا گیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ ان میں سے ہر ایک کتنے طویل عرصے تک زندہ رہا۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ خواتین جو 40 برس کی عمر میں یہ تمام 8 عادات اپناتی ہیں تو وہ اوسطاً ان خواتین سے 21 برس زیادہ لمبی زندگی پاسکتی ہیں جو کہ ان میں سے کوئی بھی عادت نہیں اپناتیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 12 گلاس پانی پینا تجویز کیا جاتا ہے جس سے مجموعی صحت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ اگر یہی پانی صبح نہار منہ گرم (نیم گرم) کر کے پی لیا جائے تو اس کے فوائد 100 گنا بڑھ جاتے ہیں۔

جبکہ 40 سال کی عمر کے وہ مرد جو یہ عادات اپناتے ہیں ان کی عمر ان مردوں سے 24 برس تک زیادہ طویل ہوسکتی ہے جو اس پر عمل نہیں کرتے۔ 

جن سابق فوجیوں پر یہ تحقیق کی گئی ان کی عمریں 40 سے 99 سال کے درمیان تھی اور تحقیق کے دوران ان کا فالو اپ کیا گیا ان میں کون کب انتقال کرگیا۔ 

یہ تحقیق امریکی ریاست الینوئے کے کارل الینوئے کالج آف میڈیسن میں کی گئی اور اس کے سربراہ ڈاکٹر ژوآن مائی نگوین تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے جو نتائج سامنے آئے اسے دیکھ کر ہمیں بڑی حیرت ہوئی کہ ان میں سے ایک، دو، تین یا تمام عادات کو لائف اسٹائل بنانے کا لوگوں پر کس قدر مثبت اثر پڑا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.