پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس منسوخ، ذرائع

وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس منسوخ کردیا گیا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم  شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث منسوخ کیا گیا۔

اس سے پہلے ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل شام 6 بجے ہوگا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور  کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسپورٹس پالیسی27-2022 سی ڈی اے بجٹ کا تخمینہ اور پاکستان کی قومی بھنگ پالیسی  بھی پیش ہونا تھی۔

اجلاس میں کابینہ کو قانون سازی کمیٹی کے 6 جولائی کے فیصلوں کی توثیق  بھی کرنا تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.