پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

کل فیک نیوز سے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا، شیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ کل فیک نیوز کے ذریعے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) ترجمان فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیری رحمان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے کوئی نام پیپلز پارٹی کو نہ تو پیش کیا گیا اور نہ ہی ہم نے کسی نام پر اتفاق کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے پاس نگراں وزیراعظم کےلیے اسحاق ڈار کا نام ابھی نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کےلیے غیرجانبداری لازمی ہے، عام آدمی کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے، میڈیا کچھ ٹھوس خبروں پر بھی توجہ دے دے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے حوالے سے قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، نگراں وزیراعظم کا نام ضرور فائنل ہوگا فی الحال کچھ وقت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی نگراں وزیراعظم کا نام شیئر نہیں ہوا،پیپلز پارٹی غیرجانبدار نگراں حکومت کے قیام کو ترجیح دیتی ہے، پی پی بروقت انتخابات کے حق میں ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نگراں وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

وفاقی وزیر نےیہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی صاف اور شفاف انتخابات میں یقین رکھتی ہے، نگراں وزیراعظم کا نام ضرور فائنل ہوگا، مگر ابھی مزید کچھ وقت درکار ہے۔

دوران پریس کانفرنس فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دبئی میٹنگ کی چلائی گئی کوئی ایک خبر بھی سچ ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ مردم شماری کی وجہ سے الیکشن کو تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہئے، چاہتے ہیں الیکشن جلد از جلد ہوں، 90 دن سے آگے تو کسی صورت نہ جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.