پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

آرٹسٹ کا باکسر محمد علی کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت

باصلاحیت آرٹسٹ نے باکسنگ کی دنیا پر راج کرنے والے لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

حال ہی میں ایک آرٹسٹ نے’آف اسٹائلز‘ کے نام سے موجود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں آرٹسٹ کو دیوار پر لگے دو بڑے چارٹ پیپرز پر باکسنگ کے روایتی اندازمیں پنچ مارتے ہوئے باکسر محمد علی کی تصویر بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت کیا جارہا ہے اور آرٹسٹ کے زبردست فن کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ محمدعلی نے17جنوری1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے70 کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔

دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنیوالے لیجنڈ ری ہیوی ویٹ…

انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔

باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال پر محیط رہی جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آوٹ اسکور کیا۔

باکسنگ کے میدان میں کئی برس تک راج کرنے والے محمد علی 3جون 2016ء کو انتقال کرگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.