پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

پشاور: فائرنگ سے ڈائریکٹر امتحانات پبلک سروس کمیشن جاں بحق

پشاور میں فائرنگ سے پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر امتحانات محمد ارشد جاں بحق ہو گئے۔

پشاور کے رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈائریکٹر امتحانات پبلک سروس کمیشن محمد ارشد کو قتل کیا ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔

ڈائریکٹر امتحانات پبلک سروس کمیشن محمد ارشد کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.