پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔

یہ بات آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہی گئی ہے جو پلاننگ کمیشن میں پیش کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، جنیوا ڈونرز کانفرنس میں 10.9 ارب ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا گیا تاہم پاکستان کو عالمی امداد کا ایک بہت کم حصہ ملا۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔

رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سماجی بے چینی اور سیاسی تناؤ بڑھا جبکہ عوام کے معیارِ زندگی میں تنزلی ہوئی۔

اس ضمن میں پلاننگ کمیشن کےحکام کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 ارب ڈالرز کے منصوبے تیار ہیں، فنڈنگ کے منتظر ہیں، تعمیرِ نو کے لیے 16.8 ارب ڈالرز درکار ہیں، ہاؤسنگ، زراعت اور ٹرانسپورٹ ترجیح قرار دیے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کو 2024ء کے اختتام تک نیشنل اڈاپٹیشن پلان تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.