پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے کس بات کا شکوہ کیا؟

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے کہا ہے کہ میں نے کافی محنت کی اور سوچا ہوا تھا کہ ریکارڈ بنانا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ خان نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ اس بار یہ ٹائٹل پاکستان کے لیے جیت کر لانا ہے۔

حمزہ خان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی کرکٹ کو سپورٹ کرتا ہے، اسکواش کو کوئی سپورٹ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسکواش پلیئر ہیں، ان کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے کھلاڑی کو ہرا کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

ان کا کہنا ہے کہ فیڈریشن صرف جونیئر لیول کی حد تک سپورٹ کرتا ہے، میری کوچنگ میرے والد صاحب نے کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے کھلاڑی کو ہرا کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتی تھی۔

37 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل 1986ء میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.