پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

لودھراں، گداگر خاتون سے زیادتی کرنیوالوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

لودھراں میں گداگر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کو آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کے الزام میں 5 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ایک ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لودھراں کا کہنا تھا کہ بھیک مانگنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا ہے، رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

لودھراں میں بھیک مانگنے والی خاتون سے 5 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی ہے۔

بھیک مانگنے والی خاتون سے 5 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی تھی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق چک نمبر 100 ایم کے رہائشی شخص نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ میری بیوی لوگوں کے گھروں میں آٹا اور بھیک مانگتی ہے جس سے ہم گزر بسر کرتے ہیں، دس روز قبل 12 جولائی کو میری بیوی کو 5 افراد اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور 10 روز تک قید میں رکھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.