روس نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کے زیرِ انتظام یوکرینی علاقے کرائمیا میں یوکرین نے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔
روسی انتظامیہ کے مطابق روسی فضائی دفاع نے گزشتہ رات یوکرین کے 11 ڈرونز مار گرائے۔
کرائمیا کے گورنر سرگئی اکسیونوف کے مطابق ڈرون حملے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرون حملے میں کسی جانی نقصان کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم حملے کی جگہ سے 5 کلو میٹر کے دائرے میں موجود لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اسلحہ ڈپو کو ڈرون حملے میں براہِ راست نقصان پہنچا ہے یا تباہ کیے گئے کسی ڈرون کا ملبہ وہاں جا کر گرا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ 3 دن میں یوکرین کی جانب سے دوسرا ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب یوکرینی فوج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین کے اوڈیسا ریجن پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
یوکرینی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اوڈیسا میں کیے گئے روسی ڈرون حملے میں اناج ہینگر تباہ ہو گیا۔
Comments are closed.