منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

شیخوپورہ: غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، ملزم گرفتار

شیخوپورہ پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کی گئی لڑکی کی لاش مل گئی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مانانوالہ میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے لاش گھر کے کمرے میں دفنادی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم فلک شیر نے 3 ماہ قبل اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق اہل علاقہ نے ملزم پر شک ہونے کے باعث پولیس کو اطلاع دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.