پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

جیت میں تمام کھلاڑیوں کی محنت شامل ہے، طیب طاہر

ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل کے سنچری میکر اور پلیئر آف دی میچ طیب طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کی جیت میں تمام کھلاڑیوں کی محنت شامل ہے۔

طیب طاہر کا کہنا ہے کہ میری پرفارمنس ٹیم کے کام آئی اس کی خوشی ہے، میرے ذہن میں بس یہی تھا کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے۔

ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے ٹیم کے خلاف شاندار آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوچا تھا جتنی دیر وکٹ پر رہیں گے اتنا اچھا ہے، پلان کامیاب رہا۔

طیب طاہر نے کہا کہ سنچری کا کوئی بھی سوچ کر نہیں آتا، سوچ رکھا تھا بڑا میچ ہے تو اسکور بھی بڑا ہی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں، بابر نے مجھ سے یہی کہا کہ پرسکون رہو اور اپنے کھیل کو انجوائے کرو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.