اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے، ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں بھارت اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا، تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔

چیئرمین منیجمنٹ بورڈ پی سی بی نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا کہ یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کر سکتی ہے، امید ہے یہ جیت مستقبل کے لیے ٹیم کو مزید حوصلہ فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے، نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مسلسل مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت سے ایشیا کپ، ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا۔

ذکا اشرف نے یہ بھی کہا کہ ایشیا کپ بھی سری لنکا میں ہے ہم سب کی نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں، خوشی ہے سری لنکا میں پاکستانی ٹیم نے پاکستان شاہینز کے ساتھ وقت گزارا، تجربات شیئر کیے، اس وقت پاکستانی ٹیم میں زبردست ہم آہنگی ہے ٹیم ایک ہوکر میدان میں اترتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.