اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ سرجانی، اسکیم 33، صدر، کلفٹن کیماڑی، ڈیفنس اور کورنگی میں بارش ہوئی ہے۔

یونیورسٹی روڈ، پی ای سی ایچ ایس کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے، ضلع وسطی میں عائشہ منزل کے قریب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

کراچی کے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، آئی آئی چندریگر روڈ اور  صدر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم نائن موٹر وے پر بھی تیز بارش ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.