پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

لاہور: پیٹرول پمپ پر گاڑی میں آگ لگ گئی

لاہور کے علاقے تاج پورہ شاد باغ میں واقع پیٹرول پمپ پر پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑی میں آگ لگ گئی۔

گاڑی کے مالک حاجی مقصود نے الزام عائد کیا ہے کہ پیٹرول ڈلواتے ہوئے گاڑی کو آگ عملے کی غلطی سے لگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول ڈلواتے وقت گاڑی کا انجن باقاعدہ بند کیا تھا۔

حاجی مقصود کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی میں میری فیملی موجود تھی، مشکل سے جان بچائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرول پمپ پر لگے آگ بجھانے کے تمام آلات خراب تھے، آتش زدگی کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.