اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

9 مئی واقعات، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ میں ضمانت کا فیصلہ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 9 مئی واقعات میں درج مقدمہ میں ضمانت کا فیصلہ جاری کردیا۔ 

جج محمد ہارون نے تھانہ کھنہ میں درج کیس میں ضمانت کا فیصلہ جاری کیا۔ 

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کارکنوں کو اکسانے کے الزام پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے کارکنان کو ویڈیو پیغام اور ٹوئٹس کے ذریعے اکسایا۔

وکیل صفائی نے درخواستِ استثنیٰ دائر کی، سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی، وکیل نے کہا نمائندہ مقرر کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی ضروری نہیں، عدالت

عدالت نے قرار دیا کہ گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹوئٹ یا ویڈیو پیغام کاثبوت موجود نہیں، ذہن اخذ نہیں کرسکتا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو ہائیکورٹ سے گرفتاری کی چال چلی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 180 سے زائد ایک ہی نوعیت کے مقدمات درج ہیں، مقدمات سے پراسیکیوشن کی بدنیتی کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ دیگر شریک ملزمان کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بھی کنفرم کی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.