منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

بلوچستان کا خوبصورت سپت بیچ وزیراعظم کے دل کو بھا گیا

بلوچستان کا خوبصورت سپت بیچ وزیراعظم شہباز شریف کے دل کو بھا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سپت بیچ کے مناظر کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے لکھا کہ برف پوش پہاڑوں سے دلفریب ساحلوں تک پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، قدرت سے قربت رکھنے والوں کیلئے پاکستان میں بہت کچھ ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں واقع  یہ حسین جگہ ‘سپت بیچ’  کے نام سے موجود ہے، جو یہاں آنے والوں پر اپنی خوبصورتیاں لُٹاتا نظر آتا ہے۔

سپت بیچ بلوچستان کی ایک اور دلکش پہچان ہے تاحدِ نظر پھیلا کھلا آسمان اور آسمان جتنا نیلگوں سمندر، بل کھاتی لہریں اور سینے میں زندگی دوڑاتی تازہ اور ٹھنڈی ہواؤں سے سیاح خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

رات کے وقت اس ساحل کا حسن اور طلسم کچھ مزید بڑھ جاتا ہے۔ دنیا میں ایسے چند ہی ساحل ہیں جہاں رات میں نیلی لہروں کا دلچسپ نظارہ دیکھا جاسکتا ہے اور ان میں سے ایک سپت بیچ بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.