اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

سری لنکن کرکٹر لہیرو تھریمانے کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سری لنکن کرکٹر لہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

34 سالہ سری لنکن کرکٹر نے اپنا آخری میچ مارچ 2022ء میں بھارت کے خلاف بنگلورو میں کھیلا تھا۔

سری لنکا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دموتھ کرونا رتھنے نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو دوبارہ درخواست دے دی۔

تھریمانے نے 44 ٹیسٹ میچوں میں 2 ہزار 88 رنز بنائے، ان کا بڑا انفرادی اسکور 155 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔

کرکٹر نے 127 ایک روزہ میچز میں 3 ہزار 194 رنز بنائے، جس میں 4 سنچریاں بھی شامل ہیں، بڑا انفرادی اسکور 139 رنز ناٹ آؤٹ تھا۔

تھریمانے 26 ٹی 20 میچز میں ملک کی نمائندگی کی اور 291 رنز اسکور کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.