ہفتہ 3؍محرم الحرام 1445ھ22؍جولائی 2023ء

اسلام آباد: ‘نیو چارٹر آف ڈیموکریسی’ کے عنوان سے ڈائیلاگ کا انعقاد

اسلام آباد میں ‘نیو چارٹر آف ڈیموکریسی’ کے عنوان سے ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا جس میں شرکاء نے اٹھارویں ترمیم، چارٹر آف ڈیموکریسی کو جمہوری نظام کیلئے ایک بڑا قدم اور کامیابی قرار دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہونے والے ڈائیلاگ میں کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی پر مزید کام کرنے اور اسے مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

رہنما نیشنل پارٹی عبد المالک بلوچ نے کہا کہ اپنی پارٹی کو سوشل ڈیموکریسی کی بنیاد پر لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

صحافی ناصر زیدی کا کہنا تھا کہ جب تک عوام ہماری ترجیح نہیں ہوں گے، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

دیگر شرکا نے اٹھارہویں ترمیم کو جمہوری جدوجہد کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور اس پر مکمل عمل درآمد کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.