اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر ڈرامہ دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنا، مشیر امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر برائے آرٹس شاہد احمد خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سائفر ڈرامہ دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد احمد خان نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو پاکستان کی داخلی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سینیٹرز نےچیئرمین پی ٹی آئی کی ذات کیلئے نہیں انسانی حقوق کیلئےعمومی خط لکھا، امریکی سینیٹرز کا خط اگر اتنا ہی اہم ہوتا تو پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی امداد نہ مل پاتی۔

 شاہد احمد خان کا تفصیلی انٹرویو  آج رات 10 بج کر پانچ منٹ پر پروگرام جرگہ میں جیونیوز پر نشر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.