ہفتہ 3؍محرم الحرام 1445ھ22؍جولائی 2023ء

واپڈا نے پنجاب کے دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال بتادی

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے پنجاب میں دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بتادی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ97 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 39 ہزار کیوسک ہے۔

منگلا میں پانی کی آمد 57 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 99 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 20 ہزار 100 کیوسک ہے۔

واپڈا ترجمان کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 65 ہزار 700 کیوسک ہے، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 43 لاکھ 61 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 52 لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 96 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.