اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

اسلامیہ یونیورسٹی کے گرفتار چیف سیکیورٹی آفیسر کے موبائل فون کا فارنزک


اسلامیہ یونیورسٹی کے گرفتار چیف سیکیورٹی آفیسر کے موبائل فون کا فارنزک مکمل کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر اور ڈائریکٹر فنانس کے موبائل فون کا فارنزک مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد ملزمان کے فونز سے متعلق رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیج دی گئی۔

اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر کو تین روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزم اعجاز شاہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی افسران پر درج مقدمات جھوٹے ہیں، شفاف تحقیقات کیلئے اعلیٰ افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.