اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

پاکستان کی ایتھلیٹ صاحب اسرا کو تحفے میں اسپائیک منگوانا مہنگا پڑ گیا

پاکستان کی ایتھلیٹ صاحب اسرا کو تحفے میں اسپائیک منگوانا مہنگا پڑ گیا، مدد کےلیے بھیجے گئے جوتوں پر 67 ہزار کا ٹیکس عائد کردیا گیا۔

بھیجے گئے جوتوں کی مالیت 54 ہزار روپوں کے لگ بھگ ہے۔ 

اس حوالے سے صاحب اسرا کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے ہیلپ کرنے کےلیے تحفے کے طور پر شوز بھیجے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں کوریئر کمپنی گئی تو مجھے سے ٹیکس کی رقم کا تقاضا کیا گیا۔ 

اسرا کا کہنا تھا کہ تحفے میں آنے والے جوتے پر اتنا بڑا ٹیکس میرے لیے حیران کن تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے پرانے جوتے خراب ہوگئے، مجھے ان شوز کی شدید ضرورت ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملہ پر میری مدد کی جائے۔

کمپنی عہدیدار کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی سامان حاصل کرتے وقت ٹیکس کی رقم حکام کو ادا کرتی ہے، جو حکومتی ٹیکس ہیں وہ دے کر ہم سامان وصول کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ صاحب اسرا ساؤتھ ایشین گیمز کی میڈلسٹ اسپرنٹر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.