اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

پاکستان کی سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع کردیں۔

اس حوالے سے کولمبو میں پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی گئی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.