اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

ثانیہ مرزا بیٹے اذہان مرزا ملک کی شاگرد بن گئیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی شاگرد بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر نے جلد ہی 80 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، جس میں ثانیہ مرزا کو اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم اور میں ہمیشہ کے لئے بےبی بوائے‘۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مذکورہ تصاویر میں سے ایک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا انہیں معروف فرانسیسی فٹ بالر ’ایمباپے‘ کا جشن منانے کا اسٹائل سیکھا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.