ہفتہ 3؍محرم الحرام 1445ھ22؍جولائی 2023ء

مقدمات کی ناقص تفتیش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس کیخلاف حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

عدالت نے ایس پی اور ایس ڈی پی او کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریری جواب دیں کیوں نا باقاعدہ توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے اور کیوں نا آپ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے اور 10 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی۔

علاوہ ازیں اقدام قتل کے مقدمے کا ٹرائل عدالت نے 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.