اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

لاہور، بزنس مین سے 5 کروڑ روپے بھتہ لینے کے واقعہ کا ڈراپ سین

لاہور میں ڈیفنس کے علاقے سے معروف بزنس مین سے 5 کروڑ روپے بھتہ لینے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اقبال عرف شہزاد معروف بزنس مین اظہر حسن کا سوتیلا بھائی نکلا۔

ملزم خط کے ذریعے بھتہ نہ دینے پر بزنس مین کی پوری فیملی کو مارنے کی دھمکی دیتا رہا۔ 

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.