جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

بارش کے دوران کراچی میں بجلی کی فراہمی مستحکم رہی، ترجمان کےالیکٹرک

کراچی کے متعدد علاقوں میں ہونے والی مون سون بارش کے دوران شہر کو بجلی کی فراہمی مستحکم رہی۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق ادارے کا عملہ بھی بارش سے منسلک کسی بھی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے مکمل تیار اور سندھ حکومت کے تمام ممکنہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی۔

ترجمان نے بتایا کہ کےالیکٹرک کے مکمل نیٹ ورک پر موجود 2 ہزار فیڈرز میں سے 1 ہزار 875 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

نشیبی علاقوں اور کنڈوں کی بہتات والے علاقوں میں حفاظتی نقطہ نگاہ سے بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی گئی تھی جس کو بحال کر دیا گیا ہے۔

کےالیکٹرک کے ترجمان نے ممکنہ بارش کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ بجلی کی تمام تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.