جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

بھارتی ڈیموں کی پوزیشن، مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث متعلقہ ادارے ہائی الرٹ

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کو دریاؤں کی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا، متعلقہ ادارے ہائی الرٹ کردیے گئے۔

لاہور سے جاری بیان میں پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارش سے بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال یہ ہے کہ ستلج، بیاس اور راوی پر بنے ڈیم 67، 75 اور 89 فیصد بھر گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھارتی ڈیموں کی پوزیشن اور مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث متعلقہ ادارے ہائی الرٹ کردیے گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ سے دریاؤں کی صورت حال کی آگاہی لی جا رہی ہے، دریاؤں کے راستے سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.