جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی ناکامی اور پی ٹی آئی کی تعریف کی ہے، مزمل اسلم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مؤرخ بن کر اپنی رپورٹ سامنے لایا ہے جس میں موجودہ حکومت کی ناکامی اور تحریک انصاف کی حکومت کی تعریف کی گئی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ حالیہ معاہدہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کاوشوں کا نتیجہ ہے انہوں نے ملک کی معیشت بگڑنے کا ذمہ دار بھی موجودہ حکومت کو قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ڈالر 182روپے کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اگر آئی ایم ایف سابقہ حکومت سے ناراض ہوتا تو ان کا وفد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے زمان پارک نہ آتا۔

مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ  آئی ایم ایف وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ پہلی نہیں پاکستان کو ملنے والا پیسہ تین حصوں میں آئے گا، ایک موجودہ حکومت کو مل گیا، دوسرا نگراں حکومت کو ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.