جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

عبدالرزاق شر قتل کیس: نامزد ملزم چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 نوٹسز جاری ہوچکے، جی آئی ٹی

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر قتل کیس کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹیم) کا ساتواں اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ہونے اجلاس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سینئر وکیل کے قتل کیس میں نامزد ملزم چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 نوٹسز جاری کیے ہیں۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق قتل کیس میں نامزد دیگر 3 ملزمان بھی پیش نہیں ہوئے ہیں، جے آئی ٹی اس حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

وکیل عبدالرزاق شر کو 6 جون کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، مقتول کے صاحبزادے نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 افراد کو قتل میں نامزد کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.