جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

ایمرجنگ ایشیا کپ: بھارت اے، بنگلادیش کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

ایشین کرکٹ ایوسی ایشن مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اے نے بنگلادیش اے کو سیمی فائنل میں 51 رنز سے شکست دے دی۔

ایونٹ کی دو مضبوط ٹیموں پاکستان اور بھارت نے میں فائنل میں جگہ بنالی ہے، جن کے درمیان اتوار 23 جولائی 2023ء ٹرافی کے لیے ٹاکرا ہوگا۔

پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دےدی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت اے ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 211 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، یش دھل نے 66 اور ابھیشیک شرما نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔

بنگلادیش کے مہدی حسن، تنظیم حسن اور رقیت الحسن نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

بنگلادیش اے کی ٹیم 212 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں 35 اوورز میں 160 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.